قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صنعت وپیدوار نے انجینئرنگ ڈیولپمنٹ کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قراردے دیا ، کمیٹی نے سیکریٹری فنانس کو ایس ایم ایز پالیسی کے لیے فنڈز فوری جاری کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کی غیر رسمی اجلاس رکن قومی اسمبلی چیئرمین کمیٹی اخلاق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا ، اجلاس میں ای ڈی بی ، سیکرٹری صنعت وپیداوار اور اراکین کمیٹی نے شرکت کی ، اجلاس میںقا ئمہ کمیٹی نے انجینئر نگ ڈیولپمنٹ بورڈ کی کارگردگی غیر تسلی بخش قرار دے دی۔ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے ای ڈی بی نے کہا کہ 2021-22 میں 3 لاکھ 17 ہزار گاڑیاں بنائی گئیں تھیں، گزشتہ سال 10 ماہ ایک لاکھ 37 ہزار گاڑیاں بنائی گئیں، گاڑیوں کی پیداوار میں بڑی کمی ہوئی ہے، درآمدات پر لگائی جانیوالی پابندیوں نے بھی اثرات مرتب کئے، سیکرٹری صنعت وپیدوار نے کہا کہ حکومت نے گاڑیوں پر ٹیکسوں میں بھی اضافہ کیا ہے، گاڑیوں پر ٹیکس کی وجہ سے گاڑیوں کی فروخت اور پیداوار کم ہوئی۔ ای ڈی بی نے کہا کہ 80 لاکھ روپے کی گاڑی پر حکومت کو 40 لاکھ روپے ٹیکس ملتا ہے، کار مینوفیکچر کمپنیاں طلب کے مطابق گاڑیاں بنارہی ہیں،قائمہ کمیٹی نے انجینرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کی کارگردگی غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کمیٹی اراکین نے کہا کہ ادارے کو بنے ہوئے 25 سال ہو گئے،ابھی تک کیا اہداف حاصل کیے، ملک کی صنعتیں گراوٹ کا شکار ہیں ۔ رکن کمیٹی نے سیکرٹری صنعت وپیداور سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم ٹشو پیپر بھی باہر سے منگواتے ہیں تو ہم کیا بنا رہے ہیں جس کے جواب میں سیکرٹری صنعت وپیداوار نے کہا کہ آپ نے نہایت بنیادی مسئلہ اٹھایا ہے،اسکی کئی وجوہات ہیں ،ہمارے ہاں صنعتوں کو پروان چڑھانے کی پالیسیز نہیں بنائی ، رکن کمیٹی سید عمران احمد شاہ نے کہا کہ وزارت صنعت و پیداوار اس ضمن میں کیا کر رہی ہے جس کے جواب میں وزارت صنعت وپیداوار نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ چھوٹی صنعتوں کے فروغ کے لیے تین سالہ پالیسی لا رہے ہیں، مگر وزارت خزانہ نے ابھی تک رقم مہیا نہیں کی، کمیٹی نے سیکریٹری فنانس کو ایس ایم ایز پالیسی کے لیے فنڈز فوری جاری کرنے کی ہدایت جاری کردی ، سی ای او ای ڈی بی نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ رائل گروپ کے نام سے بیماری سے مبرا پہلا لائیو سٹاک فارم شیخوپورہ میں بننے جا رہا ہے، یہ لائیو سٹاک فارم چینی کمپنی اور رائل گروپ کے اشتراک سے بنے گا ساہیوال میں چاول، لائیو سٹاک کا بہت پوٹینشل موجود ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی