i پاکستان

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجدعلی نقوی کا یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر پیغامتازترین

April 16, 2024

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ جنت المعلی اور جنت البقیع ہمیں رسول ۖخدا،کے اجداد طاہرین ، آل پاک اور اصحاب باوفا کے ساتھ عقیدت اور وابستگی کے اسباب فراہم کرتے ہیں۔ 1925-26 سے خاندان رسالت کی برگزیدہ شخصیات' امہات المومنین اورصحابہ کرام سے منسوب تاریخی ورثے اور اثاثے کی موجودہ حالت عوام کے لئے رنج کا باعث بنی ہوئی ہے لہذا حکمت، دانش اور وقت کی ضرورت کا تقاضا یہ ہے کہ اہل بیت رسول اور دیگر محترم ہستیوں کے مزارات اور قبور کی از سر نو شایان شان تعمیر کی جائے تاکہ مسلم عوام کے جذبات کی تسکین ہو اور تہذیبی آثار اور ثقافتی ورثے کی حفاظت کو یقینی بنا کر مسلمانوں کی یکجہتی اور اتحاد کو مضبوط بنایا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی