i پاکستان

کے پی پولیس کا کوئی اہلکار لانگ مارچ میں حصہ نہیں لے سکتا، ہدایات جاریتازترین

November 01, 2022

لانگ مارچ کے حوالے سے خیبرپختونخوا پولیس نے جوانوں اور افسران کے لئے ہدایات جاری کر دیں۔ لانگ مارچ میں کوئی اہلکار سرکاری ڈیوٹی کے علاوہ پنجاب میں داخل نہیں ہو سکے گا۔ کے پی پولیس کا کوئی اہلکار دھرنے اور احتجاج میں بطور شرکا حصہ نہیں لے سکتا۔ خیبر پختونخوا پولیس نے تمام پولیس افسران کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق احتجاج کا طریقہ کار وضع ہے، کوئی بھی سرکاری ملازم احتجاج کا حصہ نہیں ہوگا۔کوئی بھی پولیس اہلکار اپنے علاقے سے تجاوز نہیں کریگا اور قانون کے مطابق پولیس اہلکار صرف اپنی ڈیوٹی تک محدود رہیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی