i پاکستان

کے پی، وزرا پر مبینہ کرپشن کے الزامات، تحقیقات کیلئے کمیٹی متحرکتازترین

August 17, 2024

خیبر پختونخوا میں وزرا پر مبینہ کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کیلئے کرپشن و بدعنوانی کی تحقیقات کے لیے تشکیل کردہ گڈ گورننس کمیٹی متحرک ہو گئی۔ گڈ گورننس اجلاس میں کابینہ اراکین کے خلاف شکایات پر تحقیقات کی گئیں جبکہ صوبائی کابینہ کے 3 سے 4 مزید وزرا کو فارغ کیے جانے کا امکان ہے۔ صوبے میں اہم وزارتوں پر فائز وزرا سے قلمدان واپس لیے جانے کا امکان ہے اور وزرا پر کرپشن، ٹرانسفر پوسٹنگ اور بدعنوانی کے الزامات ثابت ہوئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے 27 سے زائد اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار دی گئی ہے اور پی ٹی آئی اراکین کی کارکردگی کو گڈ گورننس کمیٹی نے غیر تسلی بخش قرار دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی