خیبرپختونخوا کابینہ کے اراکین کی کارکردگی رپورٹ تیار کرلی گئی۔ وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی کو رپورٹ پیش کریں گے، رپورٹ میں 4 صوبائی وزرا کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیا گیا ہے جب کہ 7 صوبائی وزرا کا کام نارمل، 6 کی کارکردگی اچھی اور 5 صوبائی وزرا کی کارکردگی بہترین قرار دی گئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو صوبے میں گورننس سے متعلق شکایت موصول ہوئی تھیں جس پر انہوں نے وزیراعلی سے وزرا کی کارکردگی رپورٹ طلب کی تھی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمدعلی سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے وزیراعلی خیبرپختونخوا کی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، ہر ملاقات میں وزیراعلی بانی کو گورننس سیمتعلق آگاہ کرتے ہیں اور وزیراعلی تمام امور میں بانی پی ٹی آئی کی رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی