وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے صوبہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے نوٹس پر صوبائی محکمہ داخلہ نے صوبے کے تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو خط لکھ دیا۔صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بعض مقامات پر 22گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، بعض اضلاع میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج بھی ہو رہے ہیں، وزیراعلی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو پیسکو حکام سے میٹنگ کی ہدایات دی ہیں۔خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام ڈپٹی کمشنرز لوڈشیڈنگ کے اوقات کی مانیٹرنگ کریں، کسی بھی ضلع میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12گھنٹے سے زائد نہ ہو، خرابی کی صورت میں کم سے کم وقت میں بجلی بحال کی جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی