وائس چیئرمین کے پی انویسمنٹ بورڈحسن مسعود کنور نے کہاہے کہ قومی ائیرلائن (پی آئی اے) کی خریداری میں خیبرپختونخوا کی دلچسپی کے بعد اس کا وقار بڑھنا شروع ہوا۔ اپنے ایک بیان میں حسن مسعود نے کہا کہ وفاقی حکومت اور خواجہ آصف کو وزیراعلی علی امین گنڈاپور کا شکریہ ادا کرنا چاہیے کیوں کہ قومی ائیرلائن کی خریداری میں خیبرپختونخوا کی دلچسپی کے بعد قومی ائیرلائن کا وقار بڑھنا شروع ہوا۔انھوں نے کہا کہ قومی ائیرلائن اپنے پائوں پرکھڑی ہونا شروع ہوئی ہے، ہمارا مقصد صرف قومی ائیرلائن کو خریدنا نہیں بلکہ اس کا وقار بھی بڑھانا تھا۔ وائس چئیرمین کے پی انویسمنٹ بورڈ نے مزید بتایا کہ خیبرپختونخوا قومی ائیرلائن کو خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے، وفاق کو خط لکھا ہے تاہم اس خط کا اب تک جواب نہیں ملا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی