i پاکستان

کے ٹو پرزخمی ہونیوالے پاکستانی کوہ پیما مراد سد پارہ جاں بحقتازترین

August 12, 2024

کے ٹو پر زخمی ہونیوالے پاکستانی کوہ پیما مراد سد پارہ جاں بحق ہوگئے ۔ الپائن کلب کے نائب صدر ایاز شگری نے مراد سد پارہ کی موت کی تصدیق کردی ، سکردو میں مراد سد پارہ 8 ہزار 47 میٹر بلند چوٹی براڈ پیک کی مہم جوئی کے دوران زخمی ہوئے تھے ۔ محمد مراد سد پارہ نے کے ٹو کی انتہائی بلندی سے گزشتہ سال جاں بحق ہونے والے حسن شگری کی میت کو بھی اتارا تھا۔ پاک فوج نے 4 ماہر کوہ پیماں کو بیس کیمپ پہنچایا ، چاروں ریسکیور مراد سد پارہ کی باڈی کو بیس کیمپ لانے کی کوشش کریں گے۔ محمد مراد سدپارہ رواں سال کے ٹو کلین اپ ایکسپڈیشن کی بھی قیادت کر رہے تھے، محمد مراد سدپارہ کے ٹو سمیت 4 پہاڑ سر کر چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی