i پاکستان

کے الیکٹرک نے ٹیکس دہندگان کے لئے سہولت کا اعلان کردیاتازترین

June 11, 2024

کے الیکٹرک نیٹیکس دہندگان کے لئیسہولت کا اعلان کردیا،اب صارفین بجلی بلوں پر ادا کردہ ٹیکس کا سرٹیفکیٹ گھر بیٹھے حاصل کر سکیں گے۔ ترجمان کیالیکٹرک کیمطابق ایپ کے ذریعے انکم ٹیکس،ایڈوانس ٹیکس اورودہولڈنگ سرٹیفکیٹس حاصل کیئے جاسکتے ہیں،صارفین بجلی کے بلوں پرادا کردہ ٹیکس سرٹیفکیٹ دفاتر آئے بغیر حاصل کرسکتے ہیں۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بجلی کے بلوں پر تمام ٹیکس انکم ٹیکس آرڈیننس اور حکومت پاکستان کے قوانین کیمطابق ہیں،بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں ٹیکس وصول کرنے اورحکومت کو منتقل کرنے کی ذمہ دار ہوتی ہیں،صارفین نئے کنکشنز اور نام کی تبدیلی کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی