کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی۔کے الیکٹرک کی جانب سے 9ماہ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کے الیکٹرک نے7ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 18.86روپے کا اضافہ مانگا ہے۔کے الیکٹرک نے جولائی 2023تا مارچ 2024کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کی ہے جس میں 7ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ اور 2ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کمی کی درخواست کی گئی ہے۔کے الیکٹرک کی درخواست کے مطابق 7ماہ کا اضافہ فی یونٹ 18.86روپے بنتا ہے اور 2 ماہ کیلئے کمی کی مد میں 29پیسے کی درخواست کی گئی ہے جب کہ 2ماہ کی کمی کو منہا کرکے مجموعی اضافہ فی یونٹ 18.57روپے بنے گا۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)کے الیکٹرک کی درخواست پر 9مئی کو سماعت کرے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی