یوم دفاع کے موقع پر بلوچستان کے شہدا کے خاندانوں نے جذبہ حب الوطنی میں سب کو پیچھے جھوڑ دیا۔ایف سی بلوچستان (نارتھ ) کی جانب سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں واقع شہدا کی قبروں پر سلامی پیش کی گئی اور خصوصی دعائیں کی گئی۔ جہاں بلوچستان کے بہادر بلوچوں اور پشتونوں نے ملک پاکستان کی حفاظت کیلئے اپنی جانیں قربان کیں وہیں کئی شہری، عورتیں اور بچے بھی دہشتگردی کا نشانہ بنے،آج انہی قربانیوں کا ثمر ہے کہ ہم امن و امان اور سکون کی زندگی بسر کررہے ہیں۔شہید کے والد کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا 2009 میں سوات میں دہشتگردوں سے لڑتا ہوا شہید ہوا۔ ہماری بہادر فوج اور عوام نے دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،پشین بم دھماکے میں میری بھابھی اور بھتیجی شہید ہوئے۔انکی مسکراہٹیں اور اچھے کام آج بھی ہمیں یاد ہیں،شہید کے بھائی نے کہا پولیس فورس میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے شہادت پائی۔ ہمیں اسکی شہادت پر فخر ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی