i پاکستان

جسٹس نعمت اللہ نے بطور قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ حلف اٹھا لیاتازترین

August 26, 2024

سینئر پیونی جج جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے بطور قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے قائم مقام چیف جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو سے عہدے کا حلف لیا، تقریب حلف برداری میں سندھ ہائی کورٹ کے ججز، سینئر وکلا اور دیگر بھی شریک ہوئے۔سینئر پیونی جج جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو چیف جسٹس شفیع محمد صدیقی کے بیرون ملک سے واپسی تک قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض انجام دیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی