i پاکستان

جسٹس منصور علی شاہ نے بھٹو ریفرنس پر اضافی نوٹ جاری کردیاتازترین

November 27, 2024

سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے بھٹو ریفرنس پر اضافی نوٹ جاری کردیا۔جسٹس منصورعلی شاہ نے اضافی نوٹ میں لکھا کہ جسٹس دراب پٹیل نے بھٹو کیس میں جرآت مندی سے اختلاف کیا، ضیا کے عبوری آئین کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کیا، جج کی بہادری کا اندازہ بیرونی دبائو کا مقابلہ کرنے سے لگایا جاسکتا ہے۔انہوں نے اضافی نوٹ میں لکھا کہ آمرانہ دور میں ججوں کویاد رکھنا چاہیے، ان کی اصل طاقت عہدے پر رہنا نہیں آزادی قائم رکھنا ہے، آمرانہ مداخلتوں کا مقابلہ کرنے میں تاخیر قانون کی حکمرانی کیلئے مہلک ثابت ہوسکتی ہے۔جسٹس منصورعلی شاہ نے مزید لکھا کہ دراندازیوں کی فوری مزاحمت اور اصلاح کی جانی چاہیے، عدلیہ کاکردار انصاف کا دفاع کرنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی