i پاکستان

جسٹس منصور علی شاہ کی رخصت، مقدمات ڈی لسٹ کردئیے گئےتازترین

October 02, 2024

جسٹس منصور علی شاہ کی عدم موجودگی کے باعث سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ کے سامنے مقرر مقدمات دی لسٹ کر دیئے گئے۔ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ بدھ کو سپریم کورٹ نہیں آئے، انہوں نے قریبی عزیز کی علالت کے باعث رخصت لے لی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کے سامنے مقرر مقدمات ڈی لسٹ کردیئے گئے۔جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل بنچ کو کیس سننے تھے۔ذرائع کے مطابق جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل دو رکنی بنچ کو کیس منتقل کیے گئے، اس 2 رکنی بنچ کو کورٹ روم 6 میں کیس سننے تھے، کورٹ روم 6 میں 2 رکنی بنچ کچھ دیر بیٹھ کر واپس چلا گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس بلایا تھا جس میں جسٹس منصور علی شاہ شریک نہیں ہوئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی