چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پیشی پرجوڈیشل کمپلیکس میں توڑپھوڑ مقدمے میں گرفتار تحریک انصاف کے تمام 91 کارکنان کو انسداد دہشتگردی عدالت نے بری کردیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس آمد کے موقع پر توڑپھوڑ کیس کا فیصلہ سنایا۔ ملزمان کی شناخت پریڈ میں تاخیر پر جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آپ ملزمان کو 20 دن سے جیل میں رکھے ہوئے ہیں، کل یہ بے گناہ نکلے تو ذمہ دار کون ہو گا؟ جو ملزم پیش ہوئے انکی حالت دیکھی آپ نے بچے اور بوڑھے تھے۔ آپ لوگ چاہتے ہیں کہ ملزمان لمبے عرصے کیلیے جیل میں ڈالے رکھیں عدالت نے متعلقہ حکام کو کہا کہ آپ نے گرفتار ملزمان کی شناخت پریڈ اور انکے رول کا تعین کرنے میں تاخیرکی، آپ 18دن سے ملزمان کو کسٹڈ ی میں رکھے ہوئے ہیں اب آپ چاہتے ہیں عدالت فیصلہ نہ کرے۔ دوران سماعت وکیل ملزمان علی بخاری نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان 4 دفعہ پیش ہو چکے ملزمان کو بغیر کسی جرم کے جیل میں رکھنا کون سا قانون ہے۔ تاحال ملزمان کا کوی رول سامنے نہیں لایا جاسکا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی