i پاکستان

جڑواں شہروں میں 4 روز بعد معمولات زندگی بحال، میٹرو بس سروس جزوی فعالتازترین

October 07, 2024

پی ٹی آئی کے ڈی چوک پر احتجاج کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی میں 4 روز بعد معمولات زندگی بحال ہو گئے ، میٹرو بس سروس جزوی بحال ہوگئی جبکہ وفاقی دارالحکومت کے اہم مقامات پر پولیس اور رینجرز تعینات ہیں ۔ریڈ زون میں پاک فوج کا گشت بھی جاری ہے۔تفصیل کے مطابق جڑواں شہر وں کے داخلی و خارجی راستے کھل گئے، کنٹینرز کو سڑکوں اور پلوں کے نیچے سے ہٹا کر سڑک کنارے رکھ دیا گیا، پبلک ٹرانسپورٹ بھی اپنے روٹس پر رواں دواں ہے ۔ میٹرو بس سروس جزوی طورپر بحال ہوگئی ۔صرف راولپنڈی میں چل رہی ہے ۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر میٹرو بس سروس بند کی گئی ہے۔ پاک سیکرٹریٹ، نجی دفاتر اور سکول بھی کھل گئے جبکہ جناح ایونیو، ایکسپریس وے، سری نگرہائی وے، فیض آباد سمیت اہم شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں ہے۔ریڈ زون سرینا چوک، نادرا چوک اور ڈی چوک کے مقام پر بدستوربند ہے جبکہ سرکاری ملازم اور شہری مارگلہ روڈ کا استعمال کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر گزشتہ 3 روز سے تحریک انصاف کا احتجاج جاری تھا جس کے باعث میٹرو بس سروس کو بند رکھا گیا تھا تاہم اب بس سروس کافی حد تک بحال ہوچکی ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر گزشتہ 3 روز سے تحریک انصاف کا احتجاج جاری تھا جس کے باعث میٹرو بس سروس کو بند رکھا گیا تھا تاہم اب بس سروس کافی حد تک بحال ہوچکی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی