i پاکستان

جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے معصوم شہریوں کو ورغلایا جاتا ہے، سرفراز بگٹیتازترین

September 30, 2024

وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے معصوم شہریوں کو ورغلایا جاتا ہے، ریاست باربار ماں کا کردار ادا کررہی ہے۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم بلوچ بچیوں کی اعلی تعلیم کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، ہماری بچیوں کو صرف ڈالر کی خاطر جنگ کے ایندھن میں دھکیلا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا پنجگور کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، انہوں نے سوال کیا کہ پنجابیوں کو مار کر کیسے بلوچستان آزاد کیا جاسکتا ہے؟ وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ معصوم لوگوں کے خون سے ہولی کھیلنا افسوسناک ہے، ریاست بار بار ماں کا کردار ادا کررہی ہے، بلوچستان کے حقوق کی بات آئین میں واضح ہے۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہمیں دیوار سیلگانے کی کوشش نہ کی جائے اور مجبور نہ کیا جائے کہ ہم وہ کام شروع کردیں جس سے عام شہریوں کا نقصان ہو۔ انہوں نے کہا ہم ہمیشہ سے بلوچستان میں فوجی آپریشنز کی مخالفت کرتے آئے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے ذریعے دہشت گردوں کو ختم کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی