i پاکستان

جو حکومت بلدیاتی الیکشن نہیں کرا سکتی وہ عام انتخابات کہاں کروائے گی؟، فواد چوہدریتازترین

December 29, 2022

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جو حکومت بلدیاتی الیکشن نہیں کراسکتی وہ عام انتخابات کہاں کروائے گی ،گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات وپاکستان تحریک انصاف کے صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جو حکومت بلدیاتی الیکشن نہیں کرا سکتی وہ عام انتخابات کہاں کروائے گی؟ لیکن ملک کے حالات کے پیش نظر انتخابات کروانے پڑیں گے، ہم واضع ہیں کہ لمبی مدت کی نگران حکومت لانا بدترین غلطی ہو گی انتخابات مسئلہ کا واحد حل ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی