وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جوہارنہیں مان رہا تھا اب وہ ہرروز این آر او مانگ رہا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جنہوں نے امریکی غلامی کے خلاف جنگ لڑنی تھی وہ امریکی جھنڈا اٹھا کرآزادی حاصل کر رہے ہیں۔ صوابی جلسے میں امریکی جھنڈا لہرانا اپنے امریکی آقائوں سے وفاداری کا عہد کرنا تھا۔عظمی بخاری نے کہا کہ فتنہ اورفتنے کے چیلے یوٹرن لینے کو بہادری سمجھتے ہیں، صوابی جلسے کے فلاپ شوکے بعد گنڈا پوراور پارٹی رہنما آپس میں الجھ پڑے ہیں، گنڈا پورکو پارٹی کا کوئی شخص وزیراعلی ماننے کو تیار نہیں نہ ہی اس کے احکامات کو سنجیدہ لیتا ہے۔صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ نند بھاوج میں الگ سے پارٹی پرقبضے کی جنگ چل رہی ہے، تحریک انصاف اپنے انجام کی طرف گامزن ہے، سہولت کاری اورکوچ کی عدم موجودگی پرکوئی پارٹی ڈائریکشن نہیں ۔عظمی بخاری نے مزید کہا کہ فتنہ پارٹی میں سب نے اپنی اپنی ڈیڑھ انچ کی مسجد بنائی ہے، جو ہار نہیں مان رہا تھا اب وہ ہر روز این آر او مانگ رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی