چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ جنوری2025 میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی۔ایک انٹرویو میں سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں سردی بڑھ گئی ، سندھ کے کچھ علاقوں میں موسم سرد ہے،9 دسمبر سے کراچی سمیت مختلف علاقوں میں سردی کی لہر برقرار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 3 یا 4 جنوری کو بلوچستان سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے، بلوچستان میں برفباری کے باعث سردی کی شدت بڑھ سکتی ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ 4 جنوری کے بعد گلگت بلتستان میں بھی بارش اوربرفباری کا امکان ہے،انہوں نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ جنوری میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی اور جنوری میں سردی کا یہ سیزن بھی خشک رہنے کا امکان ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی