نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جنوری 2021 میں سینٹرل پاور جنریشن کمپنی کے گدو پاور پلانٹ میں خرابی کے باعث ملک بھر میں ہونے والے بلیک آٹ پر کمپنی کو 5کروڑ روپے جرمانہ کر دیا۔نیپرا اعلامیے کے مطابق سینٹرل پاور جنریشن کمپنی کی انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے ملک میں 9 جنوری 2021 کو بلیک آٹ ہوا تھا، اتھارٹی نے معاملے کی مکمل تحقیقات کیلئے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی۔کمیٹی نے مذکورہ واقعے کی انکوائری کی اور اتھارٹی کو تفصیلی رپورٹ پیش کی جس کی بنیاد پر اتھارٹی نے متعلقہ کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی اور شوکاز نوٹس جاری کیا اور سماعت کا موقع بھی دیا۔اعلامیے کے مطابق کمپنی کوئی تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہی جس کے بعد اس پر جرمانہ عائد کیا گیا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی