i پاکستان

جنگلی حیات کے تحفظ کا عالمی دن3مارچ کو منایا جائے گاتازترین

February 28, 2025

پاکستان سمیت دنیا بھر میں جنگلی حیات کے تحفظ کا عالمی دن3مارچ کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصد بڑھتے ہوئے شکار کو روکنا، جانوروں،پرندوں اور تیزی سے معدوم ہوتی جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے عوامی شعور اجاگر کرنا ہے۔اس دن کے حوالے سے ملک بھر میںمحکمہ وائلڈ لائف،چڑیا گھروں کی انتظامیہ کے زیر انتظام تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس میں ماہرین جنگلی حیات کے متعلق آگاہی فراہم کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان میںتلور کا بے دریغ شکار کیا جاتا ہے جبکہ دنیا بھر سے ہجرت کرکے آنے والے پرندوں کی تعداد میںبھی نمایاں کمی ہو چکی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بے دریغ شکار کو نہ روکا گیا تو آنے والے دنوں میں بعض جانوروں کا وجود صرف کتابوں اور تصاویر میں ہی رہ جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی