i پاکستان

جناح ہاس حملہ کیس، پرویز الہی کی درخواست ضمانت قبل ازوقت ہونے پر خارجتازترین

May 20, 2024

انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاوس حملہ کیس میں رہنما تحریک انصاف چودھری پرویز الہی کی درخواست ضمانت قبل از وقت قرار دے کر خارج کردی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سابق وزیراعلی چودھری پرویز الہی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ خدشہ ہے پرویز الہی کو جناح ہاوس حملہ کیس میں گرفتار کرلیا جائے گا، سابق وزیراعلی اس وقت دیگر مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، عدالت جناح ہاوس حملہ کیس میں مرکزی رہنما تحریک انصاف کی ضمانت منظور کرے۔ دوران سماعت پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ درخواست ضمانت میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، پرویز الہی کو مقدمے میں گرفتار ہی نہیں کیا گیا۔ بعدازاں عدالت نے جناح ہاوس حملہ کیس میں چودھری پرویز الہی کی ضمانت کی درخواست قبل ازوقت قرار دیتے ہوئے نمٹا دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی