جناح ہائوس حملہ کیس میں زین قریشی نے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی۔ تفصیل کے مطابق جناح ہائوس حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنمائوں کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،زین قریشی ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت پیش نہیں ہوئے،وکیل صفائی نے کہاکہ زین قریشی انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد میں پیشی کیلئے گئے ہیں،وکیل نے استدعا کی کہ ایک پیشی کیلئے استثنی کی درخواست منظور کی جائے،عدالت نے کہاکہ کیا ثبوت ہے زین قریشی عدالت میں پیشی کیلئے فیصل آباد میں ہیں،عدالت نے ہدایت کی کہ فیصل آباد کی عدالت کے کیسز کا ثبوت پیش کریں۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی