i پاکستان

جناح ہائوس پر حملہ قابل مذمت،9مئی واقعات کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی، راجہ پرویز اشرفتازترین

May 19, 2023

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ9مئی واقعات کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، جناح ہائوس پر حملہ قابل مذمت ہے،یقین نہیں آتا کہ کوئی عظیم ورثے کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے، 9مئی کے واقعے سے پاکستان کی جگ رسائی ہوئی ہے،9مئی کا واقعہ ہمیں ہمیشہ اس سانحہ کی یاد دلاتا رہے گا،اگر پاکستان ہے تو ہم ہیں، ایسے واقعات سے خود بچیں بلکہ دوسروں کو بھی سبق دیں،کسی کے خلاف نفرت ہو نہ ہو لیکن پاکستان کے خلاف نہیں ہونی چاہیے، قومی اداروں کے خلاف بات کوئی ملک دشمن ہی کرسکتا ہے،اگر کہیں شادیانے اور خوشیاں منائی جارہی تو وہ ہندوستان ہے،ہمیں ایسی غلط سوچ سے گریز کرنا چاہیے۔جمعہ کے روز لاہور میں جناح ہائوس میں 9مئی کے واقعہ کے حوالے سے پیغام دیتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ9مئی واقعات کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، جناح ہائوس پر حملہ قابل مذمت ہے،یہاں کے مناظر دیکھ کر دل بہت افسردہ ہوا،یقین نہیں آتا کہ کوئی عظیم ورثے کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے،ہر محب وطن پاکستانی واقعے کی مذمت کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9مئی کے واقعے سے پاکستان کی جگ رسائی ہوئی ہے،9مئی کا واقعہ ہمیں ہمیشہ اس سانحہ کی یاد دلاتا رہے گا، افواج پاکستان بڑے ظرف اور صبر وتحمل سے مظاہرہ کیا،اگر ایسا کوئی معاملہ ہوجاتا تو کسی کے قابو میں نہیں آتا، پاک فوج ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتی ہیں، افواج پاکستان ہم میں ہیں اور ہم ان کا احترام کرتے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ چاہتا ہوں کہ ملک کے کونے کونے تک بات پہنچے، یہ ہمارا ملک ہے، یہی ہمارے سروں کی چھت ہے،یہ ہمارے پاس آئند ہ نسلوں کی حفاظت ہے،اگر پاکستان ہے تو ہم ہیں، ہم نہ صرف ایسے واقعات سے خود بچیں بلکہ دوسروں کو بھی تلقین کریں،ان کو بتانا چاہیے کہ کسی کے خلاف نفرت ہو نہ ہو لیکن پاکستان کے خلاف نہیں ہونی چاہیے،ہمیں اپنے ملک سے محبت ہونی چاہیے۔ اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ قومی اداروں کے خلاف بات کوئی ملک دشمن ہی کرسکتا ہے،اگر کہیں شادیانے اور خوشیاں منائی جارہی تو وہ ہندوستان ہے،وہ خوش ہورہے ہوں گے، ہر پاکستانی کادل خون کے آنسو رورہا ہے،ہمیں ایسی غلط سوچ سے گریز کرنا چاہیے،یہی ہماری منزل ہے اس میں ہماری بقا ہے ، اس میں ہی ہماری عزت اور وقار بھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی