i پاکستان

جناح ہائوس حملہ کیس،چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی 27 جون تک عبوری ضمانت منظورتازترین

June 12, 2023

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت(اے ٹی سی ) میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ علیمہ خان نے تھانہ سرور روڈ میں جناح ہاس پر حملہ کیس میں رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور اے ٹی سی میں ضمانت کی درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پولیس نے غیر قانونی طور پر مقدمے میں ملوث کیا، جناح ہاس پر موجودگی سے کوئی جرم ثابت نہیں ہوتا، علیمہ خان نے موقف اپنایا کہ انہوں نے لوگوں کو جناح ہاس کے اندر جانے سے روکا۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ تحقیقات میں شامل ہونا چاہتے ہیں، لیکن خدشہ ہے کہ پولیس گرفتار کر لے گی، علیمہ خان نے درخواست میں استدعا کی کہ عدالت ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے علیمہ خان کی 27 جون تک عبوری ضمانت منظور کر لی اور پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا جبکہ علیمہ خان کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی