i پاکستان

جناح ہائوس حملہ کیس، عالیہ حمزہ، مریم مزاری ودیگر 7روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقلتازترین

May 18, 2023

جناح ہائوس پر حملہ، توڑ پھوڑ اور جلا گھیرا کیس میں پی ٹی آئی رہنمائوں عالیہ حمزہ ، مریم مزاری اور دیگر کو 7روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا گیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاس پر حملہ، توڑ پھوڑ اور جلا گھیرا کیس کی سماعت ہوئی،دوران سماعت تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ خواتین ملزمان جناح ہاس پر حملے میں ملوث ہیں، استدعا ہے کہ شناخت پریڈ کیلئے جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا جائے،ایڈمن جج عبہر گل خان نے شناخت پریڈ کیلئے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے عالیہ حمزہ ، مریم مزاری اور دیگر کو 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی