i پاکستان

جناح ہائوس حملہ کیس، 5 ملزمان کی ضمانتیں خارج کرنے کا حکمتازترین

August 09, 2024

جناح ہاوس حملہ کیس میں عدالت نے 5 ملزمان کی ضمانتیں خارج کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاوس حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جج خالد ارشد نے کیس پر سماعت کی۔ دوران سماعت انسداد دہشت گردی عدالت نے عمر مقصود، اظہر حسین،عقیل، جواد خالد، امجد سہیل خان کی ضمانتیں خارج کرنے کا حکم دے دیا۔ یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف جناح ہاوس حملہ کیس میں تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی