i پاکستان

جماعت اسلامی کا ایک بار پھر کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہتازترین

September 26, 2024

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ایک بار پھر کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے تاجر اور صنعت کار پریشان ہیں، کے الیکٹرک سب سے مہنگی بجلی دے رہا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ جمات اسلامی کی حق دو عوام کو تحریک جاری ہے، ہم نے راولپنڈی اور کراچی میں دھرنا دیا جس کے بعد ہمارا حکومت سے 45 دن کا معاہدہ ہوا، شہر میں اس وقت بجلی کی لوڈشیڈنگ کا بڑا مسئلہ ہے، تاجر اور انڈسٹیریز والے پریشان ہیں اور کے الیکٹرک سب سے زیادہ یونٹ چارج کر رہی ہے۔کے الیکٹرک کے لائسنس سے متعلق امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک سب سے زیادہ یونٹ چارج کر رہی ہے، ہمارا واضح مطالبہ ہے کہ کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرکے عوام کو سستی بجلی فراہم کی جائے، لوڈشیڈنگ اور بھاری بھرکم بلوں کا خاتمہ ہونا چاہیئے، تاجردوست اسکیم کے نام پر تاجر دشمن اسکیم بنادی گئی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان نے کے الیکٹرک کی جانب سے بدترین لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے نیپرا کے چیئرمین کو اپنی ذمے داری پوری کرنے کے حوالے سے خط ارسال کیا تھا۔انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ نیپرا بدترین لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے، کے الیکٹرک کے خلاف فوری کارروائی کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی