i پاکستان

جمعة المبارک کو اسرائیلی بربریت اور جارحیت کے خلاف احتجاج کیا جائے گا،علامہ قاضی عبدالقدیرخاموشتازترین

April 06, 2023

جمعیت علماء اہل حدیث پاکستان کے چیئرمین علامہ قاضی عبدالقدیرخاموش نے اسرائیلی قابض فوجیوں کی طرف سے مسجد اقصی کی بے حرمتی،نمازیوں پرتشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ جمعة المبارک کو اسرائیلی بربریت اور جارحیت کے خلاف احتجاج کیا جائے گاسپریم کورٹ نے دبا ئوکے باوجودآئین کی بالادستی کو برقرار رکھاعدالتی فیصلے کوقبول نہ کرنے والے آئین کے باغی ہیں ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پارٹی رہنمائوںحاجی عبدالغفارسلفی،علامہ عبدالخالق فریدی،حاجی محمدشفیق انصاری،چوہدری شعیب گوندل ،ثناء اللہ ڈار،ابوبکرقدوسی ،حاجی محمدایوب ،حافظ محمدانس ظہیر،حافظ عبدالباسط،انعام الرحمن ودیگرسے گفتگوکرتے ہوئے کیاعلامہ قاضی عبدالقدیرخاموش نے کہاکہ بھارت اوراسرائیل کی طرف سے مساجدپرحملے اورنمازیوں پرتشددافسوسناک ہے رمضان مبارک کے بابرکت مہینے میں بھی اسرائیل اور انڈین انتہا پسند ظلم روا رکھے ہوئے ہیںجوکہ ناقابل قبول ہیں انہوں نے کہاکہ ہمیشہ رمضان المبارک میں اسرائیلی مظالم میں اضافہ ہو جاتا ہے ، گذشتہ رات اسرائیلی فوجیوں نے جس طرح مسجد اقصی کی بے حرمتی کی ہے اور فلسطینی عوام پر مظالم کیے ہیںاس سے ہرمسلمان دکھی ہے اقوام متحدہ کو زبانی نہیں عملی اقدامات اسرائیلی جارحیت کے خلاف اٹھانے ہوں گے ۔

انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم سے بھی اپیل کی کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف عملی اقدامات اٹھائے، اسلامی ممالک کے سربراہان فلسطین کو اسرائیل کے ناجائز تسلط سے نجات دلانے کے لیے عملی کوششیں کریں ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جمع المبارک 7اپریل کو پوری دنیا میں اسرائیلی جارحیت اور الاقصی کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔انہوں نے مزیدکہاکہ سپریم کورٹ نے الیکشن کے حوالے سے جرات مندانہ فیصلہ دیاہے حکومت کے پاس الیکشن کے علاوہ فرارکاکوئی راستہ نہیںعدلیہ کے فیصلوں کو نہ ماننے اورالیکشن سے فرارملک میں انتشار کاسبب بنے گامحب وطن سیاسی جماعتیں ہار سے ڈر کر ملک میں ایسے حالات پیدا کرنے سے گریز کرتی ہیں جو ملک کی سالمیت کیلئے نقصان دہ ہوں۔اداروں کاآپس میںٹکرا ئوملک کے لیے نیک شگون نہیں۔ پارلیمنٹ، عدلیہ اور انتظامیہ میں اختلافات نے ملک کا مستقبل دا ئوپر لگا دیاہے، ایک طرف عوام مہنگائی کی آگ میں جل رہے ہیں، راشن کے حصول کے لیے جانیں جا رہی ہیں، دوسری جانب حکمران طبقہ اقتدارکوبچانے میں مصروف ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور عدالت باوقار انداز اختیار کریں تو معاملات مثبت جانب بڑھ سکتے ہیں اور سیاسی جماعتیں کسی ایک نقطہ پر متفق ہو سکتی ہیں۔ اتحادی حکومت اور پی ٹی آئی کی جنگ جاری رہی تو رہی سہی جمہوریت بھی ختم ہو سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی