i پاکستان

جلاو گھیرا اور تشدد کے مقدمے میں علی امین گنڈاپور کی ضمانت منظورتازترین

May 02, 2023

لاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاو گھیرا اورتشدد کے مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپورکی ضمانت منظورکرلی ۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجازاحمد بٹر نے علی امین گنڈا پورکی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پرسماعت کی ۔عدالت نے ضمانت کی درخواست منظورکرلی اورانہیں پچاس ہزارکے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ علی امین گنڈا پورکے خلاف لاہور کے تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج ہے ۔ جس میں الزام لگایا گیا کہ زمان پارک پولیس آپریشن کے دوران علی امین گنڈا پور نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو اسلحہ فراہم کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی