i پاکستان

جلا وگھیرا وکیس،علیمہ خان اور عظمی خان کی عبوری ضمانت میں14 ستمبر تک توسیعتازترین

June 29, 2024

عدالت نے مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے اور کلمہ چوک میں جلاو گھیرا وکے مقدمات میں علیمہ خان اور عظمی خان کی عبوری ضمانت میں 14 ستمبر تک توسیع کر دی۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے اور کلمہ چوک میں جلاو گھیرا وکے مقدمات پر سماعت کی، ملزمان حاضری کیلئے عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ بعدازاں انسداد دہشتگردی عدالت نے فواد چودھری اور اعظم خان سواتی کی عبوری ضمانت میں بھی 14 ستمبر تک توسیع کر دی جبکہ عدالت نے حافظ فرحت عباس اور غلام محی الدین دیوان سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں بھی 14 ستمبر تک توسیع کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی