i پاکستان

ججز کی تعداد 24 بھی کریں کوئی اعتراض نہیں لیکن 26 ویں ترمیم کو چیلنج کرینگے،سلمان اکرم راجہتازترین

October 30, 2024

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرام راجہ نے کہا ہے کہ ججز کی تعداد 17 سے 21 کریں یا 24 ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔اپنے ایک بیان میں سلمان اکرم راجہ نے آئینی بینچ کے سامنے پیش ہونے کا بھی اعلان کیا اور کہاکہ 26 ویں آئینی ترمیم اور آئینی بینچ پر اعتراض ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسے درست نہیں سمجھتے اور چیلنج بھی کریں گے لیکن یہ مطلب نہیں کہ اپنے مقدمات لڑنا چھوڑ دیں، جو عدالت میسر ہے اس کے سامنے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی