i پاکستان

جج کو ہراساں کرنے کا کیس، ڈی پی او سرگودھا سمیت دیگر پولیس افسران نے غیر مشروط معافی مانگ لیتازترین

July 08, 2024

سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت جج کو آئی ایس آئی کی جانب سے مبینہ ہراساں کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران ڈپٹی پولیس افسر سرگودھا، ریجنل افسر محکمہ انساد دہشت گردی اور متعلقہ اسٹیشن ہاوس افسر (ایس ایچ او) نے لاہور ہائی کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ سماعت کے دوران وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ وزیر اعظم ملک سے باہر تھے، عدالتی حکم پر ایک دو ہفتوں میں عملدر آمد کر دیں گے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل مرزا نصر نے کہا کہ اٹارنی جنرل نے کہا ہے عدالت کے سامنے یہ بیان دے دیں کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد ہو گا۔ اس پر جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ عدالت کے سامنے دو معاملات ہیں، ایک رٹ ہے دوسرا توہین عدالت کا، توہین عدالت کے معاملے کا کیا کرنا ہے؟ اس پر عدالتی معاون حنا حفیظ عدالت کی معاونت کریں گی،۔ بعد ازاں عدالتی معاون نے بتایا کہ توہین عدالت کی کارروائی ہو سکتی ہے، اس عدالت کے پاس اختیار موجود ہے، اس پر عدالت نے کہا کہ جن پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہے وہ جواب جمع کرائیں۔ اس موقع پر پولیس افسران نے عدالت میں تحریری جواب عدالت میں جمع کرا دیا، ڈی پی او سرگودھا اور ریجنل آفیسر سی ٹی ڈی نے اور متعلقہ ایس ایچ او نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ غیر مشروط معافی منظور کرنی ہے یا توہین عدالت کی کارروائی کرنی ہے آئندہ سماعت ہر فیصلہ کریں گے۔ بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے کارروائی اگست کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی