i پاکستان

جیل بھرو تحریک، پی ٹی آئی کا فیصل آباد میں گرفتاریاں نہ دینے کا اعلانتازترین

March 01, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور فوکل پرسن جیل بھرو تحریک اعجاز چودھری نے اعلان کیا ہے کہ فیصل آباد میں گرفتاریاں پیش نہیں کی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے جیل بھرو تحریک کے حوالے سے گرفتاریاں نہ دینے کا اعلان کردیا۔بدھ کو فوکل پرسن جیل بھرو تحریک اعجاز چودھری نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے 90 روز میں دو صوبوں میں انتخابات کروانے کا فیصلہ دے دیا ہے۔ اعجاز چودھری کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں گرفتاریوں کے بجائے اللہ کا شکر ادا کیا جائے گا، بھرپور جلسہ ہوگا مگر گرفتاریاں نہیں دی جائیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی