i پاکستان

جیکب آباد میں خاتون پولیو ورکر سے زیادتی کی تصدیق ہوگئیتازترین

September 28, 2024

جیکب آباد میں خاتون پولیو ورکر سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ارشاد سرکی کے مطابق پولیو ورکر کی ڈی این اے رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔ ڈاکٹر ارشاد سرکی نے بتایا کہ لمس یونیورسٹی لیبارٹری جامشورو نے زیادتی کی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون اور ملزم احمد جکھرانی کے ڈی این اے میچ کرگئے، خاتون سے زیادتی کیس کی رپورٹ آج عدالت میں پیش کی جائیگی۔ واضح رہے کہ خاتون پولیو ورکر کو 11 ستمبر کو انسداد پولیو مہم کے دوران زیادتی کانشانہ بنایا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی