i پاکستان

جی ایچ کیو حملہ کیس ، بانی پی ٹی آئی سمیت دیگرملزمان پر فردِ جرم ایک بارپھر ٹل گئی، کارروائی ملتویتازترین

November 08, 2024

سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف فرد جرم ایک مرتبہ پھر ٹل گئی۔ کارروائی ملتوی کردی گئی۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی، خصوصہ عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل عدالت ، شبلی فراز،شیخ رشید،عمرایوب،راجہ بشارت،سمابیہ طاہر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ 11 ملزمان کی جانب سے حاضری کی استثنی کی درخواست دائر کی گئی۔وکلا نے فرد جرم چالان پر اعتراضات کر دئیے جبکہ جی ایچ کیو چالان میں 94 گواہ ہیں اور کسی گواہ نے بانی چییرمین پی ٹی آئی سمیت کسی لیڈر کا نام نہیں لیا۔وکیل بابر اعوان نے کہا کہ جن کے بیان پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور قائدین کو ملوث کیا وہ منحرف ہوچکے۔ وکلا صفائی نے کہا کہ مقدمہ چالان کا پولیس نے جو نقشہ پیش کیا اس میں کسی ملزم کے پاس اسلحہ نہیں۔وزیر اعلی علی امین گنڈا پور بھی پیش نہیں ہوئے اور ان کی حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی گئی۔ فرد جرم کے لیے 25 ملزمان میں چالان نقول بھی تقسیم نا ہوسکیں۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کیے جانے کی کارروائی ملتوی کردی گئی۔ملزمان کی حاضری مکمل نہ ہونے کے باعث فرد جرم عائد کی جانے کی کارروائی ملتوی کی گئی۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی حاضری بذریعہ ویڈیو لنک کروانے کے احکامات جاری کئے تھے۔اڈیالہ جیل انتظامیہ کو عدالت کے احکامات موصول ہوئے ، جس کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ بانی پی ٹی ائی کی ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں حاضری ہوگی۔انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت میں آج فردجرم عائد کیے جانے کی کارروائی مقرر تھی۔گزشتہ سماعت پر ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کی گئی تھیں تاہم مقدمہ میں نامزد23ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کرنے کا عمل مکمل نہ ہوسکا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے آج ملزمان کو پیش ہونے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔سابق صوبائی وزیرراجہ بشارت کی انسداددہشتگردی نے خصوصی عدالت کے باہر گفتگو میں کہا تھا کہ ہمیں بتایاگیاہے آج فرد جرم عائد کئے جانے کی کارروائی کا امکان ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ آپ پر کتنے مقدمات ہیں صبح اس عدالت میں،شام اس عدالت میں کیسے مینج کرتے ہیں؟ اس پر رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ لمحہ فکریہ ہے ہمارے اور حکمرانوں کیلئے،مجھے 28 مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے، ضمانت پر ہوں،جس طرح ہمیں انہوں نے مصروف رکھا ہے تو کل ان کا بھی وقت آئے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی