گوادر میںجدید ای کسٹم سسٹم کو یقینی بنانے کے لیے پرانے ویب او سی کی جگہ پاکستان سنگل ونڈو کا آغاز کر دیا گیا ، یہ کسٹمز، بینکنگ چینلز اور دیگر اداروں کے ساتھ روابطہ قائم کرے گا۔گوادر پرو کے مطابق گوادر کو جدید لاجسٹک مرکز بنانے کے مقصد سے حکومت نے پرانے ویب او سی (ویب بیسڈ ون کسٹم سسٹم)کی جگہ پاکستان سنگل ونڈو(پی ایس ڈبلیو)متعارف کرانے کا آغاز کر دیا ہے جو گوادر کسٹم ز کے نظام میں جدید کسٹمز ڈیجیٹل مینجمنٹ سسٹم ہے۔ اس کا مقصد زمینی، فضائی اور سمندری راستوں سے متعلق تمام لاجسٹک مشقوں اور خدمات کی ہائی ٹیک جدید آٹومیشن، معیار اور ہم آہنگی کو بہتر بنانا ہے۔ یہ کسٹمز، بینکنگ چینلز اور دیگر اداروں کے ساتھ روابطہ قائم کرے گا تاکہ کارکردگی میں اضافہ کیا جاسکے اور مختلف محکموں میں پروسیسنگ کے لئے لگنے والے وقت کو کم کیا جاسکے۔گوادر پرو کے مطابق اس اقدام سے وی بی او سی کے ہزاروں رجسٹرڈ صارفین یعنی کاروباری اداروں، سرکاری محکموں بشمول اینٹی نارکوٹکس فورس، انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، وزارت موسمیاتی تبدیلی، ریلوے، انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ، صوبائی موٹر رجسٹریشن اتھارٹیز، کمرشل بینکوں کو پاکستان سنگل ونڈو میں شامل کیا جائے گا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے عہدیدار نے گوادر پرو کو بتایا کہ اسٹریٹجک اقدام کا مقصد جامع بزنس پروسیس میپنگ اور ری انجینئرنگ کے ذریعے پاکستان کسٹمز کے بنیادی افعال کو اپ گریڈ اور تبدیل کرنا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی