i پاکستان

جاپان کی مصنوعات کو پاکستان میں بے انتہا پسند کیا جاتا ہے، میئر کراچیتازترین

October 25, 2024

میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ جاپان کی مصنوعات کو پاکستان میں بے انتہا پسند کیا جاتا ہے۔میئر کراچی سے جاپان کے قونصل جنرل ہتھوری مسارو نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر گفتگو ہوئی۔اس موقع پر میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں۔مرتضی وہاب نے 26 ویں آئینی ترامیم کی افادیت سے متعلق قونصل جنرل جاپان ہتھوری مسارو کو بتایا۔ ان کا کہنا تھا کہ 26 ویں ترمیم کا مقصد اداروں میں توازن پیدا کرنا ہے، جاپان کے ادارے جائیکا کے زیر اہتمام کراچی میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ جائیکا نے کراچی کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے مثبت کردار ادا کیا ہے، جاپان کی مصنوعات کو پاکستان میں بے انتہا پسند کیا جاتا ہے۔قونصل جنرل جاپان کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نومبر میں ہونے والے میلہ جاپان میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ بلدیہ عظمی کراچی مختلف ملکوں کی تہذیبی، ثقافتی اور علمی سرگرمیوں کو سراہتی ہے، جاپان فریئر ہال میں ثقافتی پروگرام منعقد کرے، کے ایم سی بھرپور تعاون کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی