جرمن وفاقی وزیر برائے اقتصادی تعاون و ترقی سوینجا شولز کی وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ملاقات
دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر بات چیت میٹنگ میں اقتصادی تعاون کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز رہی ۔ پائیدار کاروباری طریقوں اور مزدوری کے معیارات پر زور دیا گیا۔
وزیر جام کمال نے جرمن سپلائی چین ڈیو ڈیلیجنس ایکٹ جیسے اقدامات کے ذریعے پائیداری کو فروغ دینے میں جرمنی کی قیادت کو سراہا۔ وزیر جام کمال نے پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں مزدوری کے معیار اور ماحولیاتی استحکام کو بہتر بنانے کے لیے جاری کوششوں پر روشنی ڈالی، وزیر تجارت جام کمال نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے حصول میں جرمنی کی پاکستان کو حاصل حمایت کو سراہا۔
وزیر شولزے نے جرمنی اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تاریخی تعلقات کو اجاگر کیا جو کئی دہائیوں پر محیط ہے۔ بہت سی جرمن کمپنیاں پاکستان میں کامیابی سے کام کر رہی ہیں، خاص طور پر ٹیکسٹائل کے شعبے جرمن وزیر ۔ جرمن وزی نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط کاروباری تعلقات کی تعریف کی۔ وزیر شولزے نے تمام شعبوں میں خواتین کو بااختیار بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا، ثقافتی اور علاقائی چیلنجوں کو تسلیم کرتے ہوئے، جام کمال نے خواتین کے کردار کو بتدریج بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا،
فیصل آباد میں خواتین کے خصوصی تربیتی ادارے (FETI) جیسے اداروں سے خواتین کے کردار کو بتدریج بڑھائے گئے جام کمال۔ جام کمال نے کراچی میں آنے والے TeXpo جیسے تجارتی میلوں میں باقاعدہ تبادلے اور زیادہ سے زیادہ شرکت کی تجویز دی۔ ملاقات میں نیشنل کمپلائنس سینٹر (NCC) پر روشنی ڈالی گئی، دونوں وزراء نے تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے جرمن وزیر کو منسٹری اف کامرس میں امد پر چادر کا روایتی تحفہ بھی پیش کیا-
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی