i پاکستان

'' جہادی اسکواڈ ''پی ٹی آئی کا 24 نومبر احتجاج کیلئے خصوصی اسکواڈ تیارتازترین

November 21, 2024

پی ٹی آئی نے 24 نومبر کے احتجاج کے لیے خصوصی اسکواڈ تیار کرلیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق اس اسکواڈ میں پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے 9 ہزار کارکنان شامل ہوں گے اور صوبائی وزیر مینا خان اور معاون خصوصی سہیل آفریدی اس اسکواڈ کی قیادت کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا نے پی ٹی آئی پشاور کے اجلاس میں اسکواڈ کو جہادی قرار دیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ خصوصی اسکواڈ مرکزی قافلے کے آگے ہوگا اور اس اسکواڈ کو شیلنگ سے بچا ئوکا سامان بھی دے دیا گیا ہے۔معاون خصوصی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ جہادی اسکواڈ کا مطلب ہے کہ ہم ظلم پر آواز اٹھانے کو جہاد سمجھتے ہیں۔سہیل آفریدی نے کہا کہ جان کی پرواہ کیے بغیر مظاہرے میں موجود رہیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی