i پاکستان

جعفر ایکسپریس ٹرین پر دہشتگردانہ حملے سے دلی صدمہ اور انتہائی دکھ ہوا: آذربائیجانتازترین

March 13, 2025

آذربائیجان اور آسٹریلیا کی جانب سے جعفر ایکسپریس ٹرین دہشت گردی کی شدید مذمت کی گئی۔ترجمان آذربائیجان سفارت خانے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا کہ پاکستان کی مسافر ٹرین پر دہشت گردانہ حملے کی تباہ کن خبر سے صدمے اور گہرا دکھ ہوا، اس کے نتیجے میں المناک جانوں کا نقصان ہوا ہے، ہم دہشتگرد حملے کی دلی تعزیت کرتے ہیں اور متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔آذربائیجان کے سفارت خانے کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم تمام زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں، اس مشکل وقت میں ہم برادر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ترجمان آذربائیجان کے سفارخانے کا مزید کہنا تھا کہ ہم دہشت گردی کے خطرے کی تمام شکلوں اور مظاہر کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ دریں اثناآسٹریلیا کے ہائی کمشنر برائے پاکستان نیل ہاکنز نے بھی بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں نیل ہاکنز نے کہا کہ ہم بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے اور اسے یرغمال بنائے جاے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں متاثرہ افراد اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ آسٹریلیا اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی