بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی اسلام آباد ہائی کمیشن میں اسٹاف کے ہمراہ چہل قدمی کی تصویر وائرل ہوگئی،تصویر بھارتی نیوز آئوٹ لیٹ نے شائع کی اور دعوی کیا کہ انھوں نے شنگھائی کانفرنس میں شرکت سے پہلے مارننگ واک کی۔بھارتی میڈیا کی نظریں پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میںشریک بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر پر مرکوزرہیں۔۔بھارتی میڈیا نے جے شنکر کی اسلام آباد آمد اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کو خوب اہمیت دی۔ لیکن ساتھ ہی انہوں نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے احاطے میں جے شنکر کی اپنے عملے کے ساتھ چہل قدمی کی تصویر جاری کردی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ جے شنکر نے بدھ کی صبح ایس سی او کے اجلاس سے پہلے اسلام آباد ہائی کمیشن کے احاطے میں اپنے عملے کے ساتھ چہل قدمی کی۔اسلام آباد میں شنگھائی کانفرنس کے عشائیے میں ہندوستانی کلاسیکی رقص پیش کیے جانے پر بھارتی میڈیا میں شہ سرخیاں ہیں۔اس معاملے سے واقف لوگوں نے بتایا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہندوستانی کلاسیکی رقص کی شکل بھارتناٹیم استقبالیہ میں عشائیے کے دوران پیش کی جانے والی پرفارمنس میں شامل تھی۔خیال رہے کہ جے شنکر اور وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ خوشگوار تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وفود کے تمام رہنماں کو ضیافت کے استقبالیہ میں خوش آمدید کہا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی