i پاکستان

جے یو آئی نے ترمیم کیلئے مولانا پر دبا سے متعلق سلمان اکرم راجہ کا بیان مسترد کردیاتازترین

October 24, 2024

جمعیت علمائے اسلام (ف )کے رہنما سینیٹر کامران مرتضی نے آئینی ترمیم کیلئے مولانا فضل الرحمان پر دبا ئوسے متعلق پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کے بیان کی تردید کردی۔ایک انٹرویو میں کامران مرتضی نے کہا کہ اغوا ہونے والی بات ہوتی تو سب سے آسان ہدف میں تھا مگر مجھ سے تو کسی نے چھیڑ چھاڑ نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی جسٹس یحیی آفریدی کی نامزدگی کوقبول کرتی ہے، دستوری ادارے نے دستوری طریقے کے تحت انہیں چنا ئوہے۔جے یو آئی رہنما کا کہنا تھا کہ لوگوں کی رائے میں اختلاف ہوسکتا ہے مگر اب وہ سب کے چیف جسٹس ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی