i پاکستان

یتیموں ،بیواؤں، طلاق یافتہ، خواجہ سراؤں اور بزرگوں کیلئے ماہانہ اعزازیہ کا اقدام تاریخ ساز ہے، محمد اسحا ق چوہدریتازترین

May 06, 2024

 سابق جج ممتاز سماجی رہنما اور سینئر سیٹیزن کمیٹی کے چیئرمین محمد اسحا ق چوہدری نے یتیموں ،بیواؤں، طلاق یافتہ، خواجہ سراؤں اور65سال سے زائد عمر کے بزرگوںکے ماہانہ اعزازیے کے لئے 9ارب 12کروڑروپے سے زائد رقم کا بل قانون ساز اسمبلی سے منظور کرانے کے اقدام کو تاریخ ساز قرار دیتے ہوئے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کا یہ کارنامہ تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کی جانب سے 65سال سے زائد عمر کے بزرگوں،بیواؤں، طلاق یافتہ، یتیم اورخواجہ سراؤں کے لئے تاریخی ماہانہ اعزازیے کے محرک سماجی رہنما محمد اسحاق چوہدری ہیں،اس بل نے ریاست آزاد جموں کشمیر نے ایک تاریخ رقم کی ہے اور پہلی مرتبہ اس طرح کا عوامی سماجی فیصلہ کیا گیا ہے جسکا سہراسینئر سیٹیزن کمیٹی کے چیئرمین محمد اسحاق چوہدری کو جاتا ہے جن کی ذاتی کاوشوں نے وزیراعظم کو اس عوامی اقدام پر قائل کیا ،محمد اسحاق چوہدری نے آئی این پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری دیرینہ خواہش تھی کہ ریاست آزادجموں کشمیر میں 65سال سے زائد عمر کے افراد، بیواؤں،مطلقہ خواتین یتیموںاورخواجہ سراؤں کو ایک معقول ماہانہ وظیفہ دیا جائے تاکہ وہ باعزت اور باوقار زندگی گزار سکیں اور کسی کے محتاج نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سماجی بہبود کے اس نیک عمل پر میں وزیراعظم آزادجموں کشمیر چوہدری انوارالحق کو خراج تحسین پر پیش کرتا ہوں اور انہیں مبارکباد دیتا ہوں یہ ان کا عظیم وژن ہے جسے تادیر یاد رکھا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ فلاحی ریاستوں میں بزرگ ونادارشہریو ں کا خیال رکھا جاتا ہے اور ان کو نہ صرف وظیفے دیئے جاتے ہیں بلکہ ان کی صحتکے اخراجات بھی حکومتیں برداشت کرتی ہے یہی اسلامی تعلیمات بھی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی