بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کی تحصیل ڈیرہ مراد جمالی میں ڈسٹرکٹ جیل کے قریب قیدی وین پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 قیدی ہلاک ہوگئے جبکہ 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 قیدی ہلاک اور 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور زخمی ہو گیا، پولیس نے بتایا کہ لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ جیل ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی