i پاکستان

ڈیرہ غازی خان، سرحدی چوکی پر خوارجی دہشتگردوں کاحملہ پسپا کردیا گیاتازترین

November 27, 2024

پنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان نے ایک بار پھر خوارجی دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملا تے ہوئے، سرحدی چوکی لکھانی پر دہشتگردوں کاحملہ پسپا کردیا گیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں سرحدی چوکی لکھانی پر 25 سے 30 خوارجی دہشت گردوں نے منگل اور بدھ کی درمیانی رات دیر اچانک حملہ کیا جسے پولیس نے ناکام بناتے ہوئے دہشت گردوں کو فرار ہونے پر مجبور کردیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق تھرمل امیج کیمروں کی مدد سے خوارجی دہشت گردوں کی نشاندہی کی گئی، خوارجی دہشتگردوں نے راکٹ، ہینڈ گرنیڈ سمیت بھاری اسلحہ کا استعمال کیا، پولیس کے جانبازوں نے مشین اور مارٹر گنز سے فائرنگ کرکے فوری جوابی کارروائی کی، پولیس، ایلیٹ فورس، رینجرز اور سی ٹی ڈی نے نے مل کر خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی نے خوارجی دہشت گردوں کو فرار پر مجبور کر دیا، موثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشتگردوں کو بھاری جانی نقصان بھی اٹھانا پڑا۔دریں اثناء وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پنجاب کے پی کے کی سرحد لاکھانی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے حملہ پسپا کرنے پر پولیس افسران اور جوانوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے بہادری کے ساتھ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، پولیس نے ایک بار پھر دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ پنجاب پولیس کے کمانڈر آئی جی عثمان انور اور ان پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، پنجاب پولیس نے ہمیشہ جرات اور بہادری کی تاریخ رقم کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی