i پاکستان

ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں سیلاب زدگان کے لیے4 ارب روپے کی لاگت سے بستیاں تعمیر کی جائیں گیتازترین

September 10, 2022

صوبہ پنجاب کے اضلاع ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں سیلاب زدگان کے لیے بستیاں تعمیر کرنے کا فیصلہ، سرکاری رقبوں کی نشاندہی کے لیے انتظامیہ کو ذمے داریاں تفویض کردی گئیںسرکاری اور عطیہ کیے گئے رقبے پر ماڈل ویلج قائم کریں گے، دونوں اضلاع کے لیے ساڑھے 4 ارب روپے مختص کردیے گئے ہیں،خیال رہے کہ پنجاب کے شہروں راجن پور، ڈیرہ غازی خان، میانوالی، مظفر گڑھ، سیالکوٹ اور لیہ میں طوفانی بارشوں کے باعث شدید نقصان ہوا ہے،صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)کے مطابق 6 اضلاع کی 51یونین کانسلز اور 309موضع جات سیلاب سے متاثر ہوئے،بارشوں سے اب تک 49 افراد جاں اور 606 زخمی ہوئے، 3 لاکھ 14 ہزار 77 افراد کی آبادی متاثر ہوئی،رپورٹ میں کہا گیا کہ 12 ہزار 628 گھر معمولی متاثر جبکہ 17 ہزار 277 گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ 37 سڑکیں، 8 پل اور 7 نہریں سیلابی لہروں سے تباہ ہو گئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی