i پاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان سے سینئر فوجی افسر دو بھائیوں سمیت اغوا،پولیس نے واقعے کی تصدیق کردیتازترین

August 29, 2024

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنے والد کی وفات پر لوگوں سے ملاقات کرنے کے دوران ایک سینئر فوجی افسر کو ان کے دو بھائیوں سمیت مشتبہ دہشتگردوں نے اغوا کرلیا جبکہ پولیس نے واقعے کی تصدیق کردی ہے۔ تفصیل کے مطابق آرمی افسر اور ان کے دو بھائی جو کہ راولپنڈی کے کنٹونمنٹ بورڈ ہیڈ آفس کے حاضر سروس افسر اور نیشنل ڈیٹا بیس اور رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)کے ملازم ہیں، تینوں ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کولاچی کے محلے خادر خیل کی مسجد میں موجود تھے جہاں شہری ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کے لیے آرہے تھے کہ اسی دوران اسلحے کے زور پر مشتبہ عسکریت پسندوں نے انہیں اغوا کیا۔تینوں افسران والد کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے آبائی علاقے پہنچے تھے جو کہ 27 اگست کو ادا کی گئی تھی۔کولاچی پولیس نے واقعے کی تصدیق کی تاہم اعلی پولیس حکام نے واقعے کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی