ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پندرہ میل میں ایک گھر سے 3 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں اور آتشی اسلحہ بھی پایا گیا ہے۔ پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پندرہ میل میں پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک گھر کے اندر چند افراد کی لاشیں پائی گئی ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس جب موقع پر پہنچی تو لاشوں کے قریب سے آتشی اسلحہ، میگزین، اور دیگر سامان بھی موجود تھا، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ مقتولین فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوئے۔ ترجمان کے مطابق پولیس نیلاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں ان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کی جائے گی۔ پولیس نے واقعے کے حوالے ے تفتیش کا آغاز کردیا ہے، مقتولین کی شناخت اور واقعے کی مزید پوچھ گچھ کا عمل جاری ہے، جب کہ تھانہ یارک میں واقعے کی رپورٹ بھی درج کر لی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی